برسات اور سیلاب کے ممکنہ خطرات ڈینگی کا جائزہ لینے کیلئے محمکہ صحت و دیگر افسران سے میٹنگ
کبیروالا (سعید بھٹی سے) محکمہ صحت سمیت تمام لائین ڈیپارٹمنٹس کو انسداد ڈینگی سر گرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے اس کے بارے بھی آگاہی مہم تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ برسات اور سیلاب کے پیش نظر ہمیں چائیے کہ حفاظتی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں
تاکہ موقع پر کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اسکے لیے آپ کو ٹھوڑی سی جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ تحصیل میں ڈینگی کا کوئی کیس نہیں ہے۔ تمام محکمانہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران نرسریوں،
کباڑ خانوں، ٹائرشاپس اور ورکشاپ کو لازمی چیک کیا جائے.جوہڑ نما تلاب ، پرانے یا نئے روک تھام کا موثر نظام بنایا جائے۔ ڈینگی لاروا کی پیدا ہونے والی جگہوں پر بروقت سپرے کا اہتمام کیا جائے ۔ ڈینگی کے بارے آگاہی مہم کو موثر طریقے سے تیز کی جائے۔