راۓ ناصر صاحب کو تھانہ کوٹ رادھا کشن سے ٹرانسفر
قصور(مقصود انجم کمبوہ سے)راۓ ناصر صاحب کو تھانہ کوٹ رادھا کشن سے ٹرانسفر کر کے تھانہ مصطفٰی آباد جبکہ تھانہ مصطفٰی آباد سے ایس ایچ او محمد فاروق رانجھا صاحب کو تھانہ کوٹ رادھا کشن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ڈھائی ماہ سے رائے ناصر صاحب اور وکلاء بار کوٹ رادھا کشن میں تنازع چل رہا تھا
جو کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے انا کا مسئلہ بن گیا حالانکہ دونوں ھی ادارے ھمارے لئے انتہائی قابل احترام ہیں ۔ یہ جھگڑا بہت اچھے طریقے سے اور بہت پہلے ھی ختم ہو جانا تھا لیکن چند لوگوں نے جن کا دونوں اداروں سے کوئی تعلق نہیں اس جھگڑے کو مزید طول دیتے رہے
جو کہ عام عوامی بندے کا بنتا نہیں ۔ ایسے لوگوں نے تو دونوں اداروں کو ایمانداری اور بے ایمان کے سرٹیفکیٹ تک سوشل میڈیا پر دینے شروع کر دیے ۔ آج جب رائے صاحب کا ٹرانسفر ہو چکا ہے تو کچھ لوگوں نے اپنی آئی ڈی سے جلدی جلدی رائے صاحب کے حق والی پوسٹ ھی ڈیلیٹ کر دی
۔ ان کو آگاھی دے دوں اداروں کا جھگڑا ختم ہو گیا ہے ۔اب جھگڑا ان کا ھو گا جنہوں نے اس آگ میں ھاتھ گرم کیے ۔ یہ بھی لوگوں کو بہت بڑی غلط فہمی ھے کہ وکلاء آپس میں جھگڑیں گے۔ ایسا ھرگز نہیں ہوگا بہت جلد وکلاء ایک جگہ اکھٹے نظر آئیں گے۔ تو پھر کیا حیثیت رہ جاتی ہے
ھمارے جیسے بندوں کی جو خامخواہ پالش کے چکر میں اپنے لیے گڑھا کھود لیتے ہیں۔ بہرحال ھمیں اپنے رویوں پر غور کرنا چاہیے اگر ھم کسی کا اچھا نہیں تو کم از کم کسی کا بیڑہ غرق کرنے میں اپنا کردار ادا مت کریں