محکمہ اوقاف و محکمہ مال ان ایکشن موضع کالن شاہ میں سات کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرا کر سب سے زیادہ بولی فروش محمد ارشد کے حوالے 103

محکمہ اوقاف و محکمہ مال ان ایکشن موضع کالن شاہ میں سات کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرا کر سب سے زیادہ بولی فروش محمد ارشد کے حوالے

محکمہ اوقاف و محکمہ مال ان ایکشن موضع کالن شاہ میں سات کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرا کر سب سے زیادہ بولی فروش محمد ارشد کے حوالے

مظفرگڑھ (میاں خالد ندیم بھٹی) محکمہ اوقاف و محکمہ مال ان ایکشن موضع کالن شاہ میں 14 ایکڑز سے زائد سات کروڑ روپے کی اراضی واگزار کرا کر سب سے زیادہ بولی فروش محمد ارشد کے حوالے کر دی
تفصیل کے مطابق منیجر محکمہ اوقاف سید امجد حسین شاہ بخاری نے موضع میں عرصہ دراز سے قابض شدہ لوگوں سے 15 ایکڑز سے زائد زمین جوکہ کروڑوں روپے مالیت کی ہے ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق ہمراہ محکمہ اوقاف کے آفیسران جن میں سکندر حیات ,

رانا عبدالرحمن من جملہ دفتر عملہ و دیگر اور پولیس تھانہ شاہ جمال ٹریکٹر چلوا کر واگزار کرا کے سب سے زیادہ بولی لگانے والے محمد ارشد کے حوالہ کر دی اس موقع پر علاقہ معززین موضع کے سینکڑوں لوگ موجود تھے اس موقع پر منیجر محکمہ اوقاف سید امجد شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

کہا کہ یہاں پر ابھی بھی کچھ لوگوں نے گورنمنٹ کی اراضی پر تعمیرات اور کاشتکاری کر رکھی ہے ان لوگوں کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے اور بہت جلد یہ زمین بھی قانونی پراسس کے ذریعے خالی کرا لی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں