اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے سب انجینئر مہر منور کے ہمراہ مختلف زیر تکمیل ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے مقام کا دورہ 131

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے سب انجینئر مہر منور کے ہمراہ مختلف زیر تکمیل ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے مقام کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے سب انجینئر مہر منور کے ہمراہ مختلف زیر تکمیل ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے مقام کا دورہ

جہانیاں (سعید بھٹی سے) پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے سب انجینئر مہر منور کے ہمراہ مختلف زیر تکمیل ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں کے مقام کا دورہ کرکے شفافیت کو چیک کیا ۔ سب انجینئر مہر منور نے تمام جاری سکیمز کے بارے بریفنگ دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد بابر سلیمان نے کہا کہ تعمیراتی منصوبوں کے کاموں کے لیے استعمال ہونے والا مٹیریلز سپر کلاس ہو اور ناقص مٹیریلز پر کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور ہدایت دی کہ پنجاب میونسپل سروسز کے پروگرام کے تحت کام کو مزید تیز کیا جائے اور کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے

تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے مذید آپ نے سب انجینئر مہر منور کو ہدایت دی کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر وزٹس کرکے تعمیراتی معیار اور پراگریس پیش کریں ۔ ترقیاتی کاموں میں سست روی اور غیر ذمہ داری کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام ٹھیکداروں کو آگاہ کیا جائے کہ زیر تکمیل منصوبہ جات میں اچھی کوالٹی کا مٹیریلز استعمال کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں