Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی سٹورز مالکان کیخلاف کریک ڈائون تیز

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز کی زیر نگرانی ضلع میں عطائیوں اور بلااجازت میڈیکل سٹورز چلانے و ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والے میڈیکل سٹورز مالکان کیخلاف کریک ڈائون تیز کردیا گیا

اور عطائیوں کے 2 کلینکس سیل کردئیے گئے – ڈرگ انسپکٹر کبیروالا نے ملتان خانیوال روڈ کبیروالا پر کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر لیاقت علی کا کلینک سیل کردیا- جبکہ ڈرگ انسپکٹر خانیوال نے اڈا کچی پکی پر چیکنگ کے دوران نیو طارق سرجیکل ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم کو سیل کردیا- ان کلینکس پر عطائی پریکٹس کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف تھے –

مزید برآں ڈرگ انسپکٹر خانیوال نے اڈا کچی پکی ، نواں چوک اور پیروال کے علاقوں میں مختلف میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کی اس دوران 2 میڈکل سٹورز بلااجازت مختلف ادویات فروخت کرنے اور

ریکارڈ مینٹین نہ کرنے کے مرتکب پائے گئے جن کے خلاف کارروائی شروع کردی گئ- ڈرگ انسپکٹرز نے عطائیوں اور میڈیکل سٹورز مالکان کیخلاف کیسز پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوادیئے ہیں

Exit mobile version