ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت سی آئی اے (کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی)کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد 122

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت سی آئی اے (کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی)کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت سی آئی اے (کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی)کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم کی زیر صدارت سی آئی اے (کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی)کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انچارج سی آئی اے انسپکٹر گل محمد اورجملہ سٹاف نے شرکت کی۔ ڈی پی اونے کہاکہ سی آئی اے محکمہ پولیس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘اپنے انچارج کی قیادت میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیساتھ ساتھ ضلع میں

جرائم کی روک تھام کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیزکریں اورجرائم کے خاتمہ کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں۔انہو ں نے کہاکہ سی آئی اے سٹاف کا بنیادی مقصد جرائم و جرائم پیشہ افراد کو ٹریس کرنا ہے لہذا کارچوری‘موٹرسائیکل چوری‘سٹریٹ کرائم‘ڈکیتی‘راہزنی

‘رابری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز کو ٹریس کریں غفلت‘سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہ کی جائیگی۔ڈی پی او نے کہاکہ میرے نزدیک باتوں کی بجائے عمل درآمد کرنا زیادہ اہمیت رکھتا ہے‘ کریمنل انوسٹی گیشن ایجنسی ٹیم کی شکل میں کریمنل گینگز کے متحرک

ارکان کو ٹریس کرکے کریمنل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے انکی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور ان سے لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالہ کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری مہم مزید تیز کی جائے اور تھانہ کی سطح پر سنگین نوعیت کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں