تھانہ ترنول میں پانی کی سپلائی دو ماہ سے بند ملازمین پریشانی کا شکار
اسلام آباد(اسحاق عباسی سے)تھانہ ترنول میں پانی کی سپلائی دو ماہ سے بند ملازمین پریشانی کا شکار.تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول میں عرصہ دراز سے خانپور ڈیم پائپ لائن جس کے ذریعے راولپنڈی کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے جس سے پانی کا غیر قانونی طور پر کنکشن لگایا گیا تھا.
جو آج سے دو ماہ قبل راولپنڈی واسا کی انتظامیہ نے منقطع کر دیا گیا.دو ماہ سے پولیس اسٹیشن میں پینے اور عام استعمال کا پانی موجود نہ ہے اور ملازمین سخت پریشانی کا شکار ہیں.ملازمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی صورت میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس کا ملازمین کے نام لیا
جانے والا سالانہ کروڑوں روپے کا بجٹ پولیس ملازمین کی سہولیات کیلئے خرچ کیا جائے.ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد پولیس تھانہ ترنول میں پانی کی سپلائی کیلئے فوری اقدامات کریں.