کورونا پھیلاﺅ کی شرح خطے میں پاکستان میں سب سے کم، سید ذوالفقار بخاری کا ٹویٹ
اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کورونا پھیلاﺅ کی شرح خطے میں پاکستان میں سب سے کم ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں شرح اموات میں زیادہ کمی نوٹ کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ سے ثا بت ہوا ہے
کہ وزیر اعظم عمران خان کی کورونا وباءکے حوالے سے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی سب سے زیادہ مﺅثر ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مثبت اشاروں کے باوجود یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔