Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈاکٹر ظفر مرزا کا اپنے ٹویٹ میں ان کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھجوانے والوں سے اظہار تشکر

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جانب سے ان کی صحت کے لیے دعا گو اور نیک تمبائوں کا اظہار کرنے والوںکاشکریہ ادا کیا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جن ہزاروں لوگوں نے میری اور میرے اہل خانہ کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھجوائے اور دعائیں کیں

ان کے لیے میں بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں کورونا وائرس کی معمولی علامات کے ساتھ صحتمند ہوںاور کام بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ کیسزکی تعداد میں کمی آنے کے باوجودِ ابھی نرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹوں کی استعداد میں اضافے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہماری ٹیم کام کر رہی ہے۔

Exit mobile version