85

پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کی طرف سے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،

پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کی طرف سے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فورم کی طرف سے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پی آئی ڈی ایف کی طرف سے شائع ہونے والی پہلی کتاب ’’ٹیچنگ میتھڈولوجی آف محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کی رونمائی ہوئی، کتاب کی رونمائی سینیٹر ایوب آفریدی کے ہاتھوں ہوئی’ تقریب میں سینیٹر منظور حسین کاکڑ بھی بطور مہمانِ خاص شریک ہوئے۔کتاب کے مصنف معروف اسکالر اور پی آئی ڈی ایف سندھ کے صدر جناب پروفیسر عبدالواحد نے خطاب کرتے ہوئے کہا

کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے نبی کریمﷺ کے طریقہ تدریس پر کتاب لکھنے کی توفیق دی۔انھوں نے کہا کہ ہر بیان کردہ جدید طریقہ تدریس نبی کریمﷺ کی سیرتِ طیبہ میں موجود ہے۔ہمیں نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔پاکستان کی تعمیر وترقی تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے اور تعلیم کے میدان میں ہمارے اساتذہ کو ہمارے نبی محترمﷺکے طریقہ تدریس کو اختیار کرنا ہوگا۔یہ کتاب اردو ،انگلش و سندھی زبان میں شائع ہوئی ہے

۔انہوں نے مزید خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ عربی و اردوزبان کو انتہائی آسان و کم مدت میں پڑھنے و لکھنے کے لیے ایک قاعدہ جامع قرآنی و اردو قاعدہ تیاری کے مراحل میں ہے۔اس قاعدے کے ذریعے پاکستان کی علاقائی زبانیں(پنجابی،سندھی،پشتو،براہوی،کشمیری،لاہندی،شینا اور سرائیکی )سیکھنا بھی انتہائی آسان ہوجائیں گی۔اسی کے ساتھ ساتھ دنیا کی ایسی زبانیں جہاں عربی رسم الخط استعمال ہوتا ہے،ان کے لیے یہ قاعدہ ایک بنیاد فراہم کرے گا۔یہ قاعدہ اس یوم آزادی کے موقع پر حکومتِ پاکستان کو بطورِ تحفہ پیش کیا جائے گا۔

اس موقع پر سینیٹر ایوب آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسی ہی خوبصورت اور بہترین کتب کی ضرورت ہے، کیونکہ ہمارا نصب العین ہے کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقہ کار پر عمل کیا جائے، ان شاء اللہ میں اس بہترین کتاب کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور حکومت کے ایوانوں تک پہنچاؤں گا اور میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اس کتاب کو پاکستان کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے، ایک بہترین استاد بننے کے لیے یہ کتاب انتہائی مؤثر ہو گی،

سینیٹر ایوب آفریدی نے پی آئی ڈی ایف کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پی آئی ڈی ایف مستقبل میں بھی ایسے ہی بہترین منصوبوں کا سلسلہ جاری رکھے گی، انہوں نے پی آئی ڈی ایف کو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، انھوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا کا بہترین تعلیمی نظام بنے اور میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان کے تعلیمی نظام کی بہتری میں یہ کتاب اہم کردار ادا کرے گی، سینیٹر ایوب آفریدی نے مزید کہا کہ

پاکستان میں اعلیٰ تعلیم اور جدید طریقہ نصاب کی ضرورت ہے جو طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی اہم کردار ادا کرنے کیلئے تیار کرے، ان کوششوں سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، ملک کی ترقی صرف حکومت کی ذمہ داری ہی نہیں ہے بلکہ بحیثیت شہری ہم سب کی ذمہ داری ہے اور ہمیں اس میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرمنظور کاکڑ نے کہا کہ یہ کتاب پی آئی ڈی ایف کی طرف سے دنیا بھر کے اساتذہ کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔جس کے لیے پی آئی ڈی ایف کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا

کہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق ایک عظیم ریاست کے قیام کے لیے ریاست مدینہ کے اصولوں کو اپنانا ہوگا۔نبی ﷺ کے طریقہ تدریس پر مبنی اس کتاب کو ہمارے اساتذہ اختیار کرکے ہمارے ملک کو ایک عطیم قوم فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کتاب کو پروفیشنل ٹریننگ کے نصاب اور قاعدہ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے حکومت پاکستان تک تجاویز پہنچائیں گے۔ چیئر مین پی آئی ڈی ایف ممتاز خان یوسفزئی نے کہا کہ

آج ہمارے لیے ایک خوشی کا دن ہے۔ہم اس سے پہلے ہزاروں طلبا کو آن لائن کتب کی سہولت فراہم کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے مختلف منصوبے شروع کررہے ہیں۔اس موقع پر ورلڈ وائڈ صدر ذیشان انور ،ایڈوائزر سجاد حسین،ورلڈ وائڈ صدر بزنس کمیونٹی عرفان خلیل،صدر پنجاب خالد ظہیر،صدر بلوچستان ندیم کاکڑ،صدر آزاد کشمیر راجہ شیر افگن، ڈپٹی سیکریٹری جنرل چوہدری لیاقت علی،ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فورم ابراہیم سومرو،عام لوگ پارٹی کے بانی نسیم صادق نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر فضل بنگش ،نعمان اسلم و دیگر ممبران بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں