113

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ٹائیگرز فورس کی شناخت کے لئے بڑا اقدام

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ٹائیگرز فورس کی شناخت کے لئے بڑا اقدام

خانیوال (سعید بھٹی سے) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ٹائیگرز فورس کی شناخت کے لئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ٹائیگرز فورس رضاکاروں میں جیکٹس ، کیپس اور کارڈز کی تقسیم شروع کردی- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران پرویز دھول، اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر کے ہمراہ افتتاح کیا تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فیاض للیرا بھی موجود تھے – ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ ٹائیگرز فورس رضا کار کورونا کیخلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کے دست و بازو ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت خدمات سر انجام دے رہے ہیں- پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مہر عمران پرویز دھول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگرز فورس ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہے- اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی بارے آگاہی مہم میں بھی بھی ٹائیگرز کو شامل کیا جائے گا- دریں اثناء  میاں چنوں میں بھی ٹائیگرز فورس رضاکاروں میں کارڈز، جیکٹس اور کیپس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئے جس کے مہمان خصوص اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں