میونسپل کیمٹی کے آفس میں تحصیل جہانیاں کے نمبرداران کی میٹنگ 127

میونسپل کیمٹی کے آفس میں تحصیل جہانیاں کے نمبرداران کی میٹنگ

میونسپل کیمٹی کے آفس میں تحصیل جہانیاں کے نمبرداران کی میٹنگ

جہانیاں (سعید بھٹی سے) میونسپل کیمٹی کے آفس میں تحصیل جہانیاں کے نمبرداران کی میٹنگ بسلسلہ جنرل ویلفیئر منعقد ہوئی۔ جس میں نمبرداران ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدران شریک ہوئے ۔اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر محمد بابرسلیمان نے کہا کہ عیدالاضحی اور شجرکاری کی وجہ سے آج کی میٹنگ بڑی اہمیت کی حامل ہے۔ آپ اپنے اپنے علاقے کی ایک معزز شخصیت ہو۔ اس وجہ سے آپ کی ذمہ داری ہے کہ عیدالاضحی کے سلسلے میں مسجد انتظامیہ سے رابطہ کریں ، ان کو بآور کرائیں کہ عیدالضحی کی نماز مختصر بلکہ 30منٹس میں مکمل ہو

کیونکہ ابھی بھی کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ۔کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل ہو یعنی مصافحہ نہ کرنا ، سماجی فاصلہ چھہ فٹ برقرار رکھنا اور گلے نہ ملنا۔ نماز عید کے بعد فورا” اپنے اپنے گھروں کو چلے جانا۔دوسرا اہم مسئلہ جو درپیش ہوگا وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کیسے ڈسپوز آف کرنا یعنی ٹھکانے لگانا۔ اس کے لیے گاوں میں مخصوص جگہ کا انتظام کرکے مسجد میں مختص کردہ جگہ کے بارے منادی کرائی جائے تاکہ ماحول صاف ستھرا ہو۔ تعفن زدہ نہ ہو۔ مزید اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ہمارے لیے

بلکہ آنے والی نسلوں کی بقاء کا مسئلہ ہے ۔ آج سے ہی سنجیدگی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے آپ کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا آپ سب کثیر تعداد میں پودے میرے آفس اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں کے حوالے کریں اور ساتھ آپ خود ہی پودے لگائیں اور ان کی تصویریں مجھے سینڈ کریں۔ شچرکاری مہم تیزی سے شروع کریں۔ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات سے پودے حاصل کریں یا پھر آپ مقامی طور پر خرید کر پودے لگائیں ۔
عنقریب محکمہ انہار کے SDOاور پٹواریان کی میٹنگ بسلسلہ درستگی ڈھالباچھ طلب کی جائے گی۔ موگہ توڑ کر پانی چوری کرنے والوں کے خلاف درخوستیں موصول ہوئی ہیں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔جن کے موگے بند ہیں ان کی دادرسی کی جائے گی اور دیگر مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔آپ کے بھر پور تعاون کا شکریہ۔ نمبرداران ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر چوہدری اکرام الغنی_

سرہرست شبیراحمد ، صدر ملک عظیم اسلم میتلا، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد الیاس رندھاوا، ملک محمد حیات ٹنڈا، طارق سجاد ، چوہدری زبیر واہلہ، عباد، جاوید خان، مسعود اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں