بھارت اور مودی سرکار کے اس ظالمانہ اقدام کو بے نقاب کرتے رہیں گے ،سینیٹر سسئ پلیجو 163

بھارت اور مودی سرکار کے اس ظالمانہ اقدام کو بے نقاب کرتے رہیں گے ،سینیٹر سسئ پلیجو

بھارت اور مودی سرکار کے اس ظالمانہ اقدام کو بے نقاب کرتے رہیں گے ،سینیٹر سسئ پلیجو

ٹھٹہ (امین فاروقی سے )پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا ہیکہ ہم 5 اگست کو یوم استحصال کے نام سے یاد رکھتے ہیں یہ وہ دن تھا کہ بھارت کے مودی سرکار نے ظلم بربریت کا بازار گرم کئے رکھا اور مقبوضہ کشمیر پر انسانی زندگیوں کو قید کرکے کرفیو لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا ڈالا تھا جو آج تک جاری ہے سینیٹر سسئ پلیجو نے کہا کہ یہ اس صدی کا سب سے بڑا ظلم ہے جو کشمیر پر جاری ہے آج کے دن ہم اپنے کشمیری ماں بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ہر فورم پر خواہ وہ سیاسی سماجی ہو یا پارلیمینٹ کا ہو ہم بھارت اور مودی سرکار کے اس ظالمانہ اقدام کو بے نقاب کرتے رہیں گے سینیٹر سسئ پلیجو نے مزید کہا کہ اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی پورا نہی ہوگا اس ساری جنگ میں پورا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے

اور اب تو دنیا میں بھارت مودی سرکار بے نقاب ہوچکا ہے اقوام متحدہ بھی بول پڑا ہے اللہ کے ہاں انصاف ہے اور جلد حق کی فتح ہوگی 5 اگست کو پاکستان مقبوضہ کشمیر کی آواز بنے گا اور ایک بار پھر اقوام متحدہ کو متوجہ کرائے گا کہ وہ کشمیر کی آزادی میں عملی کردار بنے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں