Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان میں ورلڈ ٹوررازم فورم سے پانچ دنوں کے اندر 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی،سیّد ذوالفقار بخاری

پاکستان میں ورلڈ ٹوررازم فورم سے پانچ دنوں کے اندر 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی،سیّد ذوالفقار بخاری

پاکستان میں ورلڈ ٹوررازم فورم سے پانچ دنوں کے اندر 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی،سیّد ذوالفقار بخاری 

سلام آباد(اسحاق عباسی سے) چیئرمین نیشنل ٹوراز م کوآرڈینیشن بورڈ و معاون خصوصی برائے وزیراعظم سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ ٹورازم فورم سے پانچ دنوں کے اندر 10ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ برطانوی نشریاتی ادارے” بی بی سی“ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا کہ ورلڈ ٹورازم فورم روس، قطر، ترکی سمیت کئی یورپی ممالک میں کام کر رہا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے روانڈا میں کام کیا ہے
اور جس ملک میں بھی یہ گئے ہیں وہاں نہ صرف بیرونی ممالک سے بہت بھاری سرمایہ کاری آئی ہے بلکہ بڑے نشریاتی اداروں نے بھی دلچسپی لینی شروع کی جس سے ان ممالک میں سیاحت کو مزید فروغ ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹورازم فورم، کانفرنس کے انعقاد کے چھ مہینوں بعد تک کنسلٹینسی بھی فراہم کر ے گا تاکہ سیاحت سے وابستہ جتنے بڑے برینڈز پاکستان آ رہے ہیں، ان سے بہتر طرح سے انویسمنٹ کرائی جا سکے۔ زلفی بخاری نے کہا
کہ ہماری 10 سال کی ٹورازم پالیسی بنی ہوئی ہے جس کے ساتھ ہم نے پانچ سال کا ایکشن پلان بھی بنایا ہوا ہے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انویسمنٹ آتی ہے، لوگ ان علاقوں کا دورہ کرتے ہیں تو ایک ایکو سسٹم بنتا ہے جس میں سکول، ہسپتال اور سڑکیں وغیرہ شامل ہیں۔ انویسمنٹ نہیں آئے گی
تو ایکو سسٹم ہی نہیں بن پائے گا کیونکہ یہ دنوں چیزیں ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انفراسٹرکچر، سڑکوں، ہسپتالوں اور انٹرنیٹ کی فراہمی صوبوں کا کام ہے اور انہیں اس پر توجہ دینی چاہئے لیکن نیشنل ٹورازم بورڈ کے طور پر ہمارا کام سیاحت کو فروغ دینا اور ملک میں انویسمنٹ لے کر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایک فائیو سٹار ہوٹل بناتا ہے تو وہ اس کے آس پاس کا علاقہ بھی ٹھیک کرتا ہے کیونکہ اس سے اسی کے ہوٹل کو فائدہ پہنچتا ہے
Exit mobile version