Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

عوام کوصحت کی بہترین سہولیات دینااولین ترجیح ہے،وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد

عوام کوصحت کی بہترین سہولیات دینااولین ترجیح ہے،وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد

عوام کوصحت کی بہترین سہولیات دینااولین ترجیح ہے،وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گنگارام کی تعمیر پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نئے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال گیم چینجرثابت ہوں گے۔ ہسپتال کی تعمیرمیں کوتاہی یاتاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی حکومت نے ماں اور بچے کی صحت بارے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔عوام کو صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Exit mobile version