70روپے والی چینی بدستور 100روپے کلو میں فروخت کی جانے لگی
لاہور(بیورورپورٹ)چینی کی سرکاری قیمت پر فروخت خواب بن گئی۔ چینی بدستور70کےبجائے 100روپے فی کلومیں فروخت ہورہی ہے ۔ تھوک مارکیٹ میں چینی 94روپے کلو بیچی جا رہی ہے ۔
حکومت کے لئے مقررہ قیمت پر چینی کی فروخت بڑا ٹاسک بن گیا۔ دوسری جانب مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بھی محدود ہوگئی ، 20کلو آٹے کا تھیلا 860روپے میں دستیاب ہے۔
درجہ اول کے معروف برانڈز کی سپلائی معمول پر نہ آسکی جس کے باعث دکاندار بھی پریشان ہیں