اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈکی سروس روڈکےشگاف کے حوالے سے اہم انکشاف 136

اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈکی سروس روڈکےشگاف کے حوالے سے اہم انکشاف

اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈکی سروس روڈکےشگاف کے حوالے سے اہم انکشاف

لاہور(بیورورپورٹ)شہر میں بارشوں کے دوران گڑھے پڑنے کا معاملہ، اقبال ٹاؤن مین بلیوارڈ کی سروس روڈکے شگاف پر ریت ڈال کرخانہ پری کی گئی ۔گڑھے کے ا طراف پر بھی سڑک پر دراڑیں واضح ہونے لگیں۔ تین روز سےسڑک کو ٹریفک کیلئے نہ کھولا جا سکا۔

دوسری جانب منصورہ بازار میں پڑنے والا گڑھا 2دن بعد بھی بھرانہ جاسکا، بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہونے سے تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔سیوریج لائنیں ٹوٹنے سےپینے کا پانی بھی آلودہ ہوگیا۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا تھاکہ شہر میں پڑنے والے 9 گڑھوں کی مرمت کی جاچکی ہے ۔ گڑھوں کے نیچے سیوریج لائنزچلتی ہیں وسائل نہ ہونے کے باعث پرانی لائنوں سے کام چلاتے رہتے ہیں۔پائپ کی مرمت کرتے ہیں، سیوریج کو چالو رکھنا ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں