135

جماعت اسلامی کا بھی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا بھی حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

کراچی (فیزہ گردیزی سے)جماعت اسلامی نے یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نےکہا ہے کہ نئے اور پرانے حکمرانوں کے درمیان لڑائی مفاد عامہ کے لیے نہیں اپنی باری کے لیے ہے، جماعت اسلامی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاج کا لائحہ عمل بنا رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے جمہوریت کو خطرے میں ڈال دیا ہے اور 22 کروڑ عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، وزیر اعظم ہرتقریر آخری سمجھ کر کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ میانوالی سمیت ملک بھرکے عوام وزیراعظم سے مایوس ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی عروج پر ہے، لوگ آٹا چینی کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں، لوگوں کو دووقت توکیا ایک وقت کاکھانا بھی دستیاب نہیں۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی 11 جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے بھی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں