نوازشریف اب کھلبوشن نواز کی صورت میں سامنے آچکے ہیں، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا پریس کانفرنس سے خطاب 119

نوازشریف اب کھلبوشن نواز کی صورت میں سامنے آچکے ہیں، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا پریس کانفرنس سے خطاب

نوازشریف اب کھلبوشن نواز کی صورت میں سامنے آچکے ہیں، وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا پریس کانفرنس سے خطاب

کراچی (فیزہ گردیزی سے)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نوازشر یف ملک سے باہر بیٹھ کر بھات کا بیانیہ لے کر چل رہا ہے ، نوازشریف اب کھلبوشن نواز کی صورت میں سامنے آچکے ہیں ، تمہاری کوشش ناکام ہوگی،پیپلزپارٹی پرکرپشن ، خراب طرز حکمرانی کا چارج نہیں ہٹایا جاسکتا ہے لیکن پیپلزپارٹی کے بیانیہ کے اندر بھارت کی بیانیہ کی بو نہیں آتی، آج پیپلزپارٹی کے جلسہ میں بھگوڑانوازشریف تقریر بھی نہیں کرے گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے یہاں اپنے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے ۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف ملک سے با ہر بیٹھ کر بھارت کا بیانیہ لے کر چل رہا ہے اور ملکی اداروں پر الزمات لگاکر بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بیانہ پر بھارت میں جشن منایاجارہا ہے اورہندوستانی میڈیا اس کو بھرپور کوریج دے رہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام اداروں کے ساتھ نفرت کرکے ملک کے ساتھ محبت کا اظہار نہیں کیا جاسکتا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الطاف حسین کی بیانیہ کے بعد اگر ایم کیوایم پاکستان بن سکتی ہے
تو اب وقت قریب ہے کہ ن لیگ پاکستان بھی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں سے کچھ لوگ یہ پیشکش بھی کررہے ہیں کہ ہمیں نوازشریف کے متبادل کے طور پر لیڈربنادیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے خواجہ آصف نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے نامناسب زبان اسلئے استعمال کی ہے کیونکہ نوازشریف کو خواجہ آصف کی اس فرمائش کا معلوم ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارے نظریات مختلف ہیں لیکن پیپلزپارٹی اداروں کے بارے میں غلط نہیں سوچتی ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کا بیان آج سامنے آگیا ہے
کہ اپوزشن جلسہ میں اداروں کا نام لینے پر افسوس ہے ۔ فیصل واوڈا ے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہاتھا کہ ملک کے سارے چور ایک جگہ کھٹے ہوجائیں گے اور آج وہی ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 11 جماعتیں عمران خان کے خلاف متحد ہوگئی ہیں لیکن پھر بھی ان کے جلسوں میں لوگ نہیں آتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے کوئی مطالبہ نہیں ہے ، مطالبہ یہ ہے کہ ہمیں اقتدار دو اور ہماری چوری معاف کردو ۔
انہوں نے کہا کہ ان سب کو معلوم ہیں کہ ان کے کیسز منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں اور ان سب کو جیل ہوگی لیکن اب ان کووی آئی پی اور اے کلاس جیل نہیں ملے گی جس طرح ایک عام مجرم کو جیل رکھا جاتا ہے اسی طرح ان کو بھی رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان سے دو چیزیں مانگتی ہے ایک ماضی کے حکمرانوں سے وارثت میں ملنی والی مہنگائی پر قابوپانا اور دوسرا ملک کی دولت لوٹنے والوں کو منطقی نجام تک پہنچانا اس کے علاوہ قوم کی کوئی تیسری فرمائش نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں