Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ملکی سلامتی، استحکام اور معیشت کیخلاف سازشیں کرنےوالے عوام دشمن ہیں، انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،گورنر پنجاب وفد گفتگو

ملکی سلامتی، استحکام اور معیشت کیخلاف سازشیں کرنےوالے عوام دشمن ہیں، انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،گورنر پنجاب وفد گفتگو

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی ‘استحکام اور معیشت کیخلاف سازشیں کرنیوالے عوام دشمن ہیں انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ‘اپوزیشن کا بیانہ مکمل طور پر فلاپ ہوچکا ہے انکی جلسوں کے ذریعے خود کو سیاسی میدان میں زندہ رکھنے کی ناکام کوشش ہے ۔ وہ گورنر ہائوس لاہورمیں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں سمیت پارٹی کے دیگر وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹیز میں اصلاحات ‘

یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر نے سمیت دیگر اقدامات ‘حکومتی اور سیاسی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزیر یاسرہمایوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں میرٹ اور شفافیت کو100فیصد یقینی بنا رہے ہیں اور پہلی بار وائس چانسلر ز سمیت تمام عہدوں پر میرٹ کے مطابق لوگوں کو لایا جارہا ہے

تاکہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان کامیابی کےساتھ آگے بڑھے ‘ ہماری کوشش ہے کہ پنجاب کی یونیورسٹیز کا شماردنیا کی 500بہترین یونیورسٹیز میں ہو اس لئے یونیورسٹیز کو سیاسی مداخلت سے مکمل طور پر پاک کر رہے ہیں‘ یونیورسٹیز کو سولر پر منتقل کر کے سالانہ کروڑ وں روپے کی بچت بھی کی جا ئیگی۔ پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کے تر جمان ہیں‘ تمام تر حکومتی پالیسیوں کا مقصد بھی پاکستان اور عوام کے مفادات کا تحفظ ہے‘

عوام سے تحریک انصاف کا وعدہ ہے کہ ہم ملک کو کر پشن جیسے ناسور سے مکمل نجات دلائیں گے ‘اس لئے اپوزیشن جو مر ضی کر لے ملک میں شفاف اور بلاتفریق احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ جب عوام نے تحریک انصاف کو 5سال حکومت کر نے کا مینڈیٹ دیا ہے تو پھر اپوزیشن کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ انتشار اور فساد کی سیاست کر ے‘ ہم اپوزیشن کے جلسوں سے کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ تمام حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر 2023ءمیں ہی ہوں گے‘ اپوزیشن سن لے وہ کسی صورت حکومت کو دبائو میں نہیں لاسکتی ‘وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ جو کہتے ہیں وہ کر کے بھی دکھاتے ہیں۔

Exit mobile version