Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے کرپشن کا خاتمہ ، ملک کوترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سکھرمیں پاکستان تحریک انصاف کے وفد سے گفتگو

سکھر(بیورورپورٹ )صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے کرپشن کا خاتمہ اور ملک کوترقی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، ملک کی معیشت کو بہترکرنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو سکھرسرکٹ ہاوس میں پاکستان تحریک انصاف سکھراور لاڑکانہ ڈویژن کے راہنمائوں پرمشتمل وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل ،پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی موجود تھے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدرمملکت نے کہا کہ زرعی شعبے کو فروغ دینا پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور زرعی شعبہ کومستحکم بنانے کے سلسلے میں حکومت کسانوں کوخوشحال بنانے کے لئے ہرممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی 14.9 ملین افراد کو احساس پروگرام کے تحت فی کس 12 ہزار روپے فراہم کر رہی ہے
۔اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے سلسلے میں حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیماری کے پھیلائوکے ابتدائی دنوں میں بہت ہی زیادہ خوف پھیلا ہوا تھا،خدشہ تھا کہ بہت بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوں گی مگر حکومت نے اس خوف پر قابو پالیا۔ایسی کامیاب حکمت عملی اختیار کی گئی جس کا اعتراف جاپان اور فلپائن کی حکومتوں نے کیا اور ہمارا سر فخر سے بلندہوگیا۔اس معاملے پرصدر مملکت نے کہا کہ کرونا وبا کے حوالے سے بہترین حکمت عملی اختیار کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان ، این سی اوسی ،
ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا کردار مثالی رہا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں نے صدر مملکت کو اپنے حلقوں کے مسائل بارےآگاہ کیا۔اس سلسلے میں صدر مملکت نے گورنر سندھ کو ہدایت کی کہ ایسا تریق کاراختیار کیا جائے جس کے تحت یہ مسائل حل ہوتے رہیں۔اس سلسلے میں صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوں۔
Exit mobile version