Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

زوم صارفین کے لیے خوشخبری

زوم صارفین کے لیے خوشخبری

زوم صارفین کے لیے خوشخبری

زوم صارفین کے لیے خوشخبری

ویڈیو کانفرنس کالنگ کی مقبول ترین ایپ زوم نے اپنے صارفین کے لیے 26 نومبر کو ویڈیو کالنگ کی 40 منٹ کی حدکو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زوم اپنے صارفین کو ویڈیو کانفرنس کالنگ کے دوران 40 منٹ کی کال کا سیشن فراہم کرتی ہے اور 40 منٹ مکمل ہونے کے بعد کال خوبخود ڈس کنیکٹ ہو جاتی ہے۔

لیکن اب ‘ThanksGiving Day’ کی مناسبت سے زوم نے 26 نومبر کے دن دنیا بھر کے صارفین کے لیے ویڈیو کالنگ کے لیے 40 منٹ کے دورانیے کو ختم کر دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو صارفین زوم پر جتنی مرضی چاہے لمبی کال کر سکتے ہیں اور 40 منٹ مکمل ہونے کے بعد ان کی کال کو ڈس کنیکٹ نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کی وجہ متعدد لوگ اپنے دفتری امور گھر سے انجام دے رہے تھے۔

وبا کے دوران ویڈیو کانفرنس کالنگ ایپ زوم کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے

Exit mobile version