74

سابق وزیر اور موجودہ وزیراعلی سندھ کے مشیر سید اعجاز شاہ شیرازی علالت کی باعث آغاخان ہسپتال کراچی میں داخل

سابق وزیر اور موجودہ وزیراعلی سندھ کے مشیر سید اعجاز شاہ شیرازی علالت کی باعث آغاخان ہسپتال کراچی میں داخل

ٹھٹھہ(امین فاروقی )سابق وزیر اور موجودہ وزیراعلی سندھ کے مشیر سید اعجاز شاہ شیرازی علالت کی باعث آغاخان ہسپتال کراچی میں داخل ہیں انہیں سینے کا انفیکشن ہے جسکی وجہ سے شدید علیل ہیں سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں سید پور گاوں سے سیاسی میدان کے شہسوار ہیں مریدین کا ایک وسیع حلقہ اس وقت انکے لئے دعاگو نظر آرہا ہے گذشتہ دن سماجی ورکر فضل ربی خان اور سینئر صحافی امین فاروقی نے

آغا خان ہسپتال پہنچکر انکی عیادت کے لئے وہاں موجود انکے لاڈلے صاحبزادے ایم پی اے ریاض حسین شاہ شیرازی سے ملاقات کی اور سائیں کی خیریت دریافت کی اس موقع پر ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ بابا اس وقت بہتر ہیں چاہنے والوں کی دعاوں کے بدولت تاہم مزید اللہ کے حضور سب سے دعاوں کی درخواست ہیکہ بابا سائیں جلد صحت یاب ہوں علاوہ ازیں ایکسیڈنٹ زخمی دھابیجی تاجر شمس پرویز سلہری سمیت ڈکیتوں کی فائرنگ کی ضد میں زخمی راجپوت برادری کے دو نوجوانوں کی سول ہسپتال میں اور سماجی دوست ملک نوید نومی کی کڈنی سینٹر میں عیادت کی اور انکی صحتیابی کے لئے دعاء کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں