حضور نبی اکرم کی آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گے اور دنیا وحدانیت کے نور سے جگمگانے لگی خالد جاوید آراییں
جہانیاں (سعید احمد بھٹی سے) حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں شان رسالت مآب کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خانیوال اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہانیاں نے تقریب کا اہتمام کیا. تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری خالد جاوید آراییں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہانیاں علی رضا ، نمبرداران ایسوسی ایشن پنجاب کے نائب صدر چوہدری اکرم الغنی آرائیں ،رسکیو انچارج 1122 محمد ندیم زیر صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر غوری نے کی. نظامت کے فرائض نذیر احمد گوندل نے سرانجام دیئے.
رسکیو 1122 کے عظیم دستے نے سلامی پیش کی. مفتی غلام یٰسین حیدر القادری ، مولانا عدنان اور قاری نسیم عباس جوادی اور مولانا محمد رفیق مدثر نے حضور نبی اکرم اسوہ حسنہ اور شان رسالت مآب بیان کی . اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری خالد جاوید آراییں نے کہا کہ حضور نبی اکرم کی آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گے اور دنیا وحدانیت کے نور سے جگمگانے لگی آپ کا پیغام محبت ساری دنیا کے انسانوں کے لیے ہے.ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر خانیوال راؤ راشد حفیظ نے کہا کہ آپ کے اسوہ حسنہ کو مثال بنا کر اپنی زندگیوں کو سنوارنا چاہیے.
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمر غوری نے کہا کہ حضور نبی کریم کی تعلیمات ہر مذہب کے لیے مشعل راہ ہے. لہٰذا وقت کی ضرورت ہے بھائی چارے کی فضا قائم کی جائے. تحصیل آفیسر جہانیاں محمد فیاض نے تمام مہمانوں اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا. خصوصی شرکت چوہدری ارشد آرائیں، . سید علی حسن، سپیشل برانچ کے انچارج چوہدری سیف اللہ،سید علی رضا، چوہدری غلام سرور آرائیں، سید علی رضا، چوہدری آصف گمھن، چوہدری بشارت دھاریوال، عبدالغفار قمر ، ملک حفیظ میتلا ، ملک سجاد ، یوسف چٹھا، چوہدری سرور نزیر، نمبردارچوہدری زبیر واہلہ، نمبردار ملک حیات ٹنڈا، عنصر زبیر ،مسعود نظامی، چوہدری امجد بٹر, قاری حسنین اعظم، رانا ماجد اقبال، فیلڈ سٹاف، اور مقامی صحافیوں نے کی.