89

میجر رفیق اعوان منشور کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ، جہلم ویلی میں پی ٹی آئی کارکنان کا جشن۔

میجر رفیق اعوان منشور کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ، جہلم ویلی میں پی ٹی آئی کارکنان کا جشن۔

جہلم ویلی (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے بانی راہنما میجر (ر) رفیق اعوان کی وسیع ترجماعتی خدمات کے اعتراف میں تحریک انصاف کی منشور کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیامرکزی سیکرٹریٹ سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ان کی نامزدگی پر جہلم ویلی کے پی ٹی آئی کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی انصاف سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر اخلاق خان اور سیکرٹری جنرل و سابق امیدوار اسمبلی سید زیشان حیدرنے ان کے اعزاز میں ایک تقریب کا انقاد کیا اس موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے

میجر (ر) رفیق اعوان نے کہا کہ قیادت کا شکر گذار ہوں عہدہ پارٹی قیادت اور کارکنان پی ٹی آئی کی امانت ہے قائد پاکستان عمران خان اور قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا پیغام لے کر گھر گھر جائیں گے 2021 کے انتخابات میں پی ٹی آئی ضلع جہلم ویلی میں کلین سیوپ کرے۔ ریاست مدینہ کے خواب کی تکمیل کیلے شبانہ روز محنت کریں گے۔آزاد کشمیر کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے تعلیم‘صحت‘انفراسٹرکچر‘جمہوری اداروں کا احیاء‘انتظامی اصلاحات/

بلدیاتی اداروں کے انتخابات‘ماتحت عدلیہ میں اصلاحات‘انسانی حقوق ، نوجوانوں اور خواتین کی فیصلئ سازی اور پالیسی کے عمل میں با معنی شمولیت سمیت دیگر تمام شعبوں میں کام کر کے آزاد کشمیر کو مثالی ریاست بنائیں گے۔پی ٹی آئی کا ٹریک ریکارڈ ملک کی تعمیر و ترقی اور خدمت ہے، آزاد کشمیر میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے اور انتخابی منشور کے ایک ایک حرف پر عمل کیا جائے گا، کہ آزاد کشمیر میں انتخاب 2021کو منعقد ہونے ہیں،

ابھی تک ہمارے مقابلے کی سیکے عوام کے سامنے حاضر ہوکر منشور پیش کریں گے پانچ سال آزاد کشمیر میں ہماری حکومت نہیں تھی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ اب دوبارہ آزاد کشمیر میں حکومت میں آنے کا خواب دیکھ رہی ہے ضلعی صدر اخلاق خان اور سیکرٹری جنرل سید زیشان حیدر نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے ہم تبدیلی لانا چاہتے ہیں جس طرح گلگت بلتستان میں دو سابق وزراء اعلی کو عمران خان کے عام سے کارکنان نے شکست سے دوچار کیا

اسی طرح کی تاریخ ہم یہاں کے وزیراعظم کے خلاف دوہرائیں گے۔ گلگت کے عوام نے اپوزیشن کا فوج اور پاکستان مخالف ایجنڈا مسترد کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان کی حکومت قائم ہوتے ہی جہلم ویلی میں عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ آزادکشمیر میں جوق در جوق لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں