Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی راجہ بازار میں نو پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری

راولپنڈی (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ابرار سرورنے اپنی نگرانی میںانسپکٹر ناصر جدون، انسپکٹر بابر اور لفٹرسکواڈ کے ہمراہ مل کر اپنے سرکل خصوصا باڑا مارکیٹ،امپیریل مارکیٹ، گنجمنڈی روڈ، سٹی صدر روڈ اور راجہ بازار کے ملحقہ ایریا میں نو پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک سٹی سرکل ابرار سرورکا کہنا تھا

کہ راجہ بازارمیں دوسرے شہروں سے آنے والے خریداروں کی وجہ سے رش میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی کوبر قرار رکھنے کے لیے روڈ پر موجود ریڑھی بانوں، تجاوزات اور نو پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انھیں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہترطریقے سے برقرار رکھنے کے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی غلط پارکنگ، نو پارکنگ او رتجاوزات کے خلاف کاروائی کا عمل بلا امتیاز جاری رہے گا تاکہ شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اس کے ساتھ شہریوں کو قوانین سے متعلق آگاہی کے لیے بریفینگ کا عمل بھی جاری رکھا جائے گا۔

Exit mobile version