نوشہرہ:۔عوام کو رکشہ میں بٹھاکر لوٹنے والا تین رُکنی گروہ گرفتار۔ورادات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور نقدی برآمد۔ 90

نوشہرہ:۔عوام کو رکشہ میں بٹھاکر لوٹنے والا تین رُکنی گروہ گرفتار۔ورادات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور نقدی برآمد۔

نوشہرہ:۔عوام کو رکشہ میں بٹھاکر لوٹنے والا تین رُکنی گروہ گرفتار۔ورادات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور نقدی برآمد۔

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)فواد ساکن نستہ چارسدہ نے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا۔کہ میں اور میرے ساتھ دو اور بندے نوشہرہ کلاں سے کینٹ جانے کیلئے رکشہ تیز رفتار میں بیٹھ گئے
جس میں پہلے سے دو عورتیں اور ایک بچہ موجود تھا۔کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد بچے نے الٹیاں شروع کی۔ہماری توجہ اُس طرف ہوگئی اور ہم تینوں کے جیبوں سے 16 ہزار،30 ہزار اور 48 ہزار روپے (94 ہزار ٹوٹل) چوری کر لئے گئے۔جس پر مقدمہ نمبر 1039 مورخہ 22-11-2020 جرم 379 تھانہ نوشہرہ کلاں رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
جاوید اختر SHO نوشہرہ کلاں نے فوری طور پر مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر متطلقہ حلیہ سمجھا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفتیشی ٹیم نے پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔
ملزمان ڈرائیور آیاز ولد عمراز سکنہ جلبئی صوابی،مسماة نیلم زوجہ واحد اور منہاز زوجہ آفتاب ساکنان اکوڑہ کو گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر لوٹی گئی رقم اورواردات میں استعمال ہونے والا رکشہ برآمد کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں