مردان پی ڈی ایم پشاور میں کامیاب جلسہ، حمایت اللہ مایار کی پارٹی کارکنوں کو مبارکباد
مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جلسہ کامیاب کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔مردان عوامی نیشنل پارٹی ضلع مردان کے سابق ضلعی صدر نے پی ڈی ایم پشاور میں کامیاب جلسے پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ کے ڈویژن، ضلعی، ونگز قیادت اور گلالوزلمو کا جلسہ میں بھر پور شرکت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
جلسہ کی بھر پور کوریج پر سوشل میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے جلسے کے دوران پورا دن مردان سے لیکر پشاورجلسہ گاہ تک اپنی ذمہ داریاں ادا کیں جلسے کی کامیابی صوبہ بھر کی تنظیموں اورگلالوزلمو کی محنت کا ثمر ہےجس پرعوامی نیشنل پارٹی کے کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں اسفندیار ولی خان پشتون قوم کی آواز ہیں ،موجودہ نااہل حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے ،آج جس تیزی سے مہنگائی روز بروز بڑھ رہی ہے
اس کا اندازہ نااہل حکومت کو نہیں کارکنوں نے پشاور کے جلسے کو جس طرح کامیاب کیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔کارکن اسفندیار ولی خان کی قیادت میں متحد ہیں ،پشتون قوم کی امید اسفندیار ولی خان ہے جو ملک اوراس پسی ہوئی قوم کو موجودہ بحرانوں اور مشکلات سے نکال سکتے ہیں ۔