پاکستان قونصلیت جدہ کا اہم اقدام عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نادراون ونڈو سہولت کا آغاز کر دیا گیا
جدہ (نورالحسن گجر سے )پاکستان قونصلیت جدہ کا اہم اقدام عوامی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے نادراون ونڈو سہولت کا آغاز کر دیا گیا افتتاح قونصلر جنرل جدہ خالد مجید اور اسلام آباد سے آئی ہوئی نادرا ہیڈ کوارٹر، کی خصوصی ٹیم نے کیا ۔۔۔
جدہ قونصلیٹ میں نادرہ کی سہولیات عوام کے لیے پہلے سے مزید آسان کرنے کے لیے نادرہ ون ونڈو کا آغاز ہو گیا ہے ون ونڈو خدمات پروسیسنگ کے وقت کو مزید تیز اور تیز تر کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ درخواست دہندگان کو مختلف کائونٹرز کا دورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
اور اس کے بجائے ایک ڈیسک پر فیس جمع کرانے، بائیو میٹرکس، فوٹو، ڈیٹا انٹری، فارم پرنٹنگ اور جمع کرانے سمیت پورے عمل کو مکمل کیا جائے گا۔اس اقدام سے پاکستانی کمیونٹی کو بہتر اور کارآمد قونصلری خدمات کی فراہمی یقینی ہوگی
قونصلیٹ اور نادرہ کے عوام دوست اقدامات پر کمیونٹی کی جانب سے قونصلر جنرل جدہ خالد امجید اور نادرہ کے انچارج افتخار علی کے اس اقدام کو بے حد سراہا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ کمیونٹی کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔