چنی گوٹھ روڈ گٹروں کےگندے پانی میں ڈوب گیا اصلاح کا مطالبہ
لیاقت پور (سٹی رپورٹر) چنی گوٹھ روڈ گٹروں کےگندے پانی میں ڈوب گیا اصلاح کا مطالبہتفصیلات کے مطابق چنی گوٹھ روڈ کے دوکانداروں نے چوہدری محمد طارق بٹرکی سربراہی میں احتجاج کرتے ہوئےمیونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کےخلاف نعرے بازی کی اور بتایا کہ لیاقت پور شہر کی مین شاہراہ مسلسل6ماہ سےگٹروں کےگندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے
متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر،چیف آفیسر،چیف سینٹری انسپکٹر کوشکایت کی لیکن میونسپل کمیٹی کے عملہ کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی انہوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سےنااہل افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتےہوئے چنی گوٹھ روڈ کی بند گٹر لائن کوکھلوانےکا مطالبہ کیا ہے