Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مردان پولیس انسپکٹر محمد اقبال خان کا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا جوابی فائرنگ سے پولیس اہلکارزخمی

مردان(شاہ باباحبیب عارف سے)مردان اسپیشل برانچ پولیس مردان کے انسپکٹر محمد اقبال خان کے قتل میں ملوث مشہور اشتہاری ملزم زاہد شاہ عرف چاچا پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی پہنچا دیا گیا۔ ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او مردان اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال 27اگست کو شہید پولیس انسپکٹر اسپیشل محمد اقبال خان مردان ڈیوٹی کے بعد شام کو اپنے گھر واقع یخ کوھے

/ تورڈھیر تحصیل تخت بھائی جارہے تھے ۔کہ اس دوران پولیس کے متعدد مقدمات میں مشہور اشتہاری ملزم زاہد شاہ عرف چاچا ولد عرب شاہ سکنہ یخ کوھے نے گھر کے قریب اسلحہ اتشین سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے کہ بدھ کی رات اپنے گھر رات گزارنے اگئے۔ اطلاع ملنے پر اعلصبح مردان تخت بھائی شیرگڑھ پولیس کی بھاری نفری نے پورے گاوں کا محاصرہ کرکے ان کے گھر میں داخل ہوگئے۔

پولیس کو دیکھتے ہی اشتہاری ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اور خود گھر کے بچوں کو ڈھال بناکرچھپ کرفرار ہونے کی متعدد بار کوشیش کی۔ تمام راستے بند ہونے پر پولیس کی حکمت عملی سے جوابی فائرنگ کے زریعےٹارگیٹ کونشانہ بنا کر اسے موت کی نیند سلا دیا گیا۔ سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت بھائی لایاگیا۔ فائرنگ سے ربنواز نامی سپاہی بھی معمولی زخمی ہوا۔ جسے مرہم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ پولیس نےجائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پہنچ گئے۔ تخت بھائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کولواحیقین کے حوالے کردیگئ۔

Exit mobile version