ملکہ کوہسارمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارش کاسلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے جاری
مری(عمران ستی) ملکہ کوہسارمری میں موسم سرما کی پہلی برفباری اور بارش کاسلسلہ تیسرے روز بھی وقفے وقفے جاری ہے مری اورگلیات کی وادی نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے سیاح برفباری کے خوبصورت نظاروں اوردلفریب موسم سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں گزشتہ دو روز سے شروع ہونے والا برفباری کا سلسلہ آج تیسرے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت منفی ڈگری سے نیچے گر گیا ہے
ملکہ کوہسار مری اور گلیات شدید سردی کی لپیٹ میں مری میں تین دنوں سے برفباری،بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے شدید سردی کے باعث مری آئے ہوئے سیا ح ہوٹلوں اورمقامی لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں شام ہوتے ہی سردی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے طویل خشک سالی کے قدرتی چشمے خشک ہوگئے تھے خصوصاً دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو پانی کی شدید قلت کاسامنا تھا
اب بارشوں اور برفباری کے باعث قدرتی چشمے پھر بحال ہورہے ہیں اور پانی کی قلت میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگئی ہے،گرتی ہوئی برفباری کو دیکھنے کیلئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے یہاں کارخ کرلیا ہے منچلے نوجوان خون جمادینے والی سردی کے باوجود مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر اس خنک اور دلفریب موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور اس جنت بینظیر وادی کے خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں