محمد عمران کے خلاف ہونے والی درخواست اور عمران کی بیوی کی طرف سے دی گئی درخواست پر ضروری ضابطہ کی کاروائی کی جاے گی،راجہ فیصل صدیق 84

محمد عمران کے خلاف ہونے والی درخواست اور عمران کی بیوی کی طرف سے دی گئی درخواست پر ضروری ضابطہ کی کاروائی کی جاے گی،راجہ فیصل صدیق

محمد عمران کے خلاف ہونے والی درخواست اور عمران کی بیوی کی طرف سے دی گئی درخواست پر ضروری ضابطہ کی کاروائی کی جاے گی،راجہ فیصل صدیق

اسلام گڑھ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ فیصل صدیق نے چنار پریس کلب میں ریحانہ کوثر کی طرف سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے بارے اپنا موقف دیتے ہوے کہا ہے کہ محمد عمران کے خلاف ہونے والی درخواست اور عمران کی بیوی کی طرف سے دی گئی درخواست پر ضروری ضابطہ کی کاروائی کی جاے گی۔

عمران کے دو نوجوان عزیز جو جبی کے مقام پر حادثہ میں جاں بحق ہو گے ہیںکی فوتگی پر عمران بھی ادھر گیا ہوا ہے اس لیے کاروائی پینڈنگ رکھی گئی ہے اور جلد دونوں درخواستوں پر ضابطہ کی کاروائی کی جاے گی اس بارے میں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم صاحب کو بھی اس معاملے بارے اگاہ کر چکا ہوں۔میں نے اپنی سروس کے دوران کبھی کسی کے دباو میں کسی پر زیادتی نہیں کی اور نہ ان شاء اللہ ہو گا کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔

جس نے جرم کیا ہو گا اس کو سزا ملے گی جھوٹی درخواست دینے والے کے خلاف بھی کاروائی ہو گی۔ ریحانہ کوثر کی طرف سے ہمیں درخواست ملی جو خود انھوں نے آ کر نہیں دی لیکن اس کے باوجود ہم نے نے ان کی درخواست وصول کی ہے اور ان شائاللہ جو بھی کاروائی بنتی ہوئی ہم کاروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں