Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خانیوال ضلعی انتظامیہ کورونا کیساتھ انسداد پولیو، ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کے محاذوں پر بھی سرگرم

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کورونا کیساتھ انسداد پولیو، ڈینگی اور ٹائیفائیڈ کے محاذوں پر بھی سرگرم ہوگئ- اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے-

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اکرام ملک، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے ہیڈز نے شرکت کی- ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر سختی سے کیساتھ

انسداد پولیو اور ٹائیفائیڈ مہم میں 100 فیصد ہدف کے حصول کا بھی حکم دیدیا- سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز 30 نومبر جبکہ تدارک ٹائیفائیڈ کا فروری کے اوائل میں ہوگا پولیو مہم کے دوران ضلع میں 5 لاکھ 52 ہزار بچوں کو قطرے پلانے ہدف مقرر ہے جبکہ تدارک ٹائیفائیڈ مہم 2 لاکھ 43 ہزار بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائینگے- اجلاس میں انسداد ڈینگی مہم کا بھی جائزہ لیا گیا-

ڈپٹی کمشنر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اسوقت کورونا کے 84 ایکٹو کیسز ہونا باعث تشویش ہیں ہسپتالوں میں فرنٹ لائن فائٹرز کو موذی وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں- انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم سے قبل قطروں کی بچوں کیلئے افادیت بارے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے دفاتر میں کورونا سے بچائو کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا اور کرایا جائے-

Exit mobile version