ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ فیملی اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح 121

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ فیملی اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ فیملی اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح

جہانیاں (سعید احمد بھٹہ سے) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے چک نمبر 136/10R میں موجود پٹوار خانہ کی جگہ شہریوں کی تفریح کے لیے وقف کر دی تھی. اوورسیز کمیونٹی اور لوکل کمیونٹی کی انتھک محنت کی بدولت فیملی اینڈ چلڈرن پارک اٹھارہ لاکھ روپے کی لاگت سے اپنی مدد آپ کے تحت مکمل ہوا. معززین کی خصوصی دعوت پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ فیملی اینڈ چلڈرن پارک کا افتتاح کیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا

کہ دیہی سطح پر اپنی مدد آپ کے پاس پبلک پارک کا قیام خوش آئند اقدام اور اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے اپنے گاؤں کی عوام سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اوورسییز کمیونٹی کا یہ عوام دوست قابلِ ستائش اقدام ہے. یہ قابل تعریف اور قابل تقلید منصوبہ ہے. اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے نے کہا کہ یہ کامیاب اور خوبصورت منصوبہ دوسروں کے لیے مشعل راہ ہے. اوورسیز کمیونٹی کے رہنما اور سرپرست لہراسب علی نے کہاکہ گاؤں کی بہتری فلاح و بہبود کے لیے اوورسییز کمیونٹی اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی یہ پارک گاؤں کے تمام دوستوں کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے.

علاقے کے سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے اوورسییز کمیونٹی لوکل کیمونٹی کے اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر چوہدری مشتاق نمبردار، چوہدری کامران شہزاد، چوہدری فریاد اختر، چوہدری ظفر صدیقی، چوہدری شہزاد فیصل،چوہدری اصغر علی، تحصیلدار طاہر عباس کھچی، چوہدری عیش محمد، چوہدری پرویز اختر ، ماسٹر محمد حسین، چوہدری انور گوہر، میاں محمد جبران ، محمد اکرام ملک، چوہدری خاور سعید، چوہدری عامر لطیف، شبیر انجم، ممتاز احمد حیدری، احسان چاند، عابد حسین مغل، چوہدری سرور نذیر آرائیں، الیاس جوئیہ، ماجد اسلم، سرغفار قمر، شمس الحق لانگ،آصف گمھن اور دیگر معززین موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں