اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم 82

اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم

خانیوال(سعید احمد بھٹى سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے اورپولیس افسران کی جانب سے مدعیان کیساتھ رابطوں کو مزید بڑھا کر قتل‘اقدام قتل‘اغواء‘ڈکیتی‘راہزنی اور نقب زنی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرموں کی ہسٹری شیٹ مرتب کرکے گرفتاریوں کو یقینی بناتے ہوئے جدید طرز تفتیش کے ذریعے ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزادلانے میں کوئی کسرباقی نہ چھوڑی جائے۔یہ بات انہو ں نے گذشتہ روز سنگین نوعیت کے زیر تفتیش مقدمات کی

سماعت کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی اوز‘ایس ایچ اوز او رتفتیشی افسران بھی موجودتھے۔ ڈی پی او نے عدالتوں میں زیرسماعت سنگین نوعیت کے مقدمات کو تفتیش کے جدیدوسائل بروئے کار لانے کی تاکید کرتے ہوئے مدعیان کے سامنے پولیس افسران کا فیڈ بیک لیتے ہوئے مقدمات کی تفتیش میں ہونیوالی پیش رفت اورپولیس کی پیشہ ورانہ دلچسپی کا تفصیلی جائزہ لیااورفریقین کے مابین تنازعات کی صورت میں انسدادی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے۔انہو ں نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے چالان مجاذعدالتوں میں جمع کروائیں اورہر تفتیشی افسر اپنے اپنے ما ل مقدمات اور پینڈنگ روڈز بھی جلد جمع کروائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں