ڈپٹی کمشنر انوار الحق اور سی پی راولپنڈی احسن یونس کی طرف سے کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد
کوٹلی ستیاں (عمران ستی) کوٹلی ستیاں میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس کی طرف کھلی کچہری کا انعقاد جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی سی پی او احسن یونس نے ہمراہ ایس پی صدر ضیاء الدین پہلے پولیس سٹیشن کوٹلی ستیاں میں عوام کے مسائل سنے جس میں سائلین نے چند مقدمات پولیس کی روایتی سستی کا شکوہ کیا جس پر سی پی او احسن یونس نے ایس ایچ او وقار میر اور تفتیشی افسران کو تنبیہ کی کہ جو ملزمان اشتہاری ہیں ان کو جلد گرفتار کیا جائے اس کے علاوہ پرنڈلہ میں زمین کے تنازع پر اور اغوا کیس میں سائل کی
درخواست پر تفتیش کرنے والے آفیسر یوسف کو معطل کیا اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے ہائی سکول میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اس موقع پر پٹواریوں کی عدم حاضری پر کہا کہ جو کوٹلی ستیاں میں تعینات ہیں اور ڈیوٹی راولپنڈی کرتے ہیں ان کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دیا اس موقع پر صفدر زمان ستی نے جنگلات کے حوالے بات کی صحافی ظاہر ستی نے کہا پٹوار خانہ میں منشی راج ہے اور ہسپتالوں میں حاضری کے بارے میں بات کی صحافی نوید ستی نے کہا پٹواریوں کی تعداد مکمل نہیں ہے اور یہاں تعینات پٹواری راولپنڈی میں نوکریاں کر رہے ہیں اور کہا منشیات اور ناجائز اسلحہ کی شادیوں بھرمار ہے خاتون صحافی طیبہ ناز کاظمی نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ کوٹلی ستیاں میں ٹرانسپورٹ کی حالت ابتر ہے
لوکل خواتین کو سیٹ نہیں دی جاتی ٹرانسپورٹ پر مسافروں کو چھتوں اور سیڑھیوں پر کھڑا کیا جاتا ہے آئے روز حادثات میں اضافہ ہورہا ہے اور سٹریٹ لائٹ کوٹلی ستیاں میں لگائی جائیں کوٹلی ستیاں کی عوام کے لیے ٹرانسپورٹ کا راولپنڈی یا اسلام آباد میں کوئی اڈا نہیں ہے خواتین کے لیے بیٹھنے کی جگہ تک نہیں ہے
بھن بلاوڑہ روڈ کے حوالے سے صحافی ظاہر ستی و نوید ستی نے جب بھن بلاوڑہ روڈ کی رپئیرنگ کے لیے آنے والے 30 لاکھ کا سوال کیا تو ایس ڈی او ہائی وے لاعلم نکلے جب کے سابقہ ایس ڈی او اکرم چوہدری نے بھن کے مقام پر ایم پی اے سیمابیہ طاہر ستی و اہل علاقہ کے سامنے اعتراف کیا تھا کہ بھن بلاوڑہ روڈ کی رپئیرنگ کے لیے 30 لاکھ کا فنڈ جاری ہوا ٹھیکدار سرمنڈل میں چند میٹر کام کرکے غائب ہوگیا
اس کے علاوہ عوام نے کوٹلی ستیاں میں ہسپتالوں میں سٹاف کی غیر حاضری، پٹوار خانہ میں منشی مافیا، سٹریٹ لائٹ، کرور میں ایمبولنیس سروس اور ٹرانسپورٹ مافیا کے لیے شکایت کیں ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے کہا کہ اس حوالے سے میں آر ٹی اے سے بات کروں گا کہ اور لوڈنگ پر ایکشن لیں کرور سے سائل نے کہا
پٹوار خانہ قائم کیا جائے اور یوٹیلیٹی سٹور سے کوٹلی ستیاں میں چینی غائب ہو رہی ہے اس حوالے سے انتظامیہ ایکشن لےالخدمت فاونڈیشن کے انعام الحق منصوری اور راجہ ناصر ستی نے پولیس اسٹیشن میں بورنگ کے حوالے سے بات کی کہ جماعت اسلامی بورنگ کروائی ہے جس پر سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن نے بورنگ کروائی ہم شکرگزار ہیں سی پی او نے الخدمت فاونڈیشن ایک لاکھ روپے فنڈ سے دینے کا اعلان کیا جس پر الخدمت فاونڈیشن نے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع عوام نے کہا ڈپٹی کمشنر انوار الحق اور سی پی او راولپنڈی احسن یونس سے اپیل کی کھلی کچہری کا انعقاد ہر ماہ ہونا چاہیے