Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان کا نامورچینل اے ٹی وی رفحاش پروگرام نشر،پیمراکی نااہلی کا جیتا جاگتا ثبوت

پاکستان کا نامورچینل اے ٹی وی رفحاش پروگرام نشر،پیمراکی نااہلی کا جیتا جاگتا ثبوت

پاکستان کا نامورچینل اے ٹی وی رفحاش پروگرام نشر،پیمراکی نااہلی کا جیتا جاگتا ثبوت

پاکستان کا نامورچینل اے ٹی وی رفحاش پروگرام نشر،پیمراکی نااہلی کا جیتا جاگتا ثبوت

کراچی(کرنٹ ویونیوز)پاکستان کا نامور چینل ATV پرایک پروگرام نشر کیا جارہا ہے جس کا نام مارنگ شو ہے جو اکثر و بیشتر ہمارے گھروں کے ٹی وی پر صبح کے وقت آرہا ہوتا ہے ۔ اس پروگرام میں ایک لڑکی ڈھولکی کی تھاپ پر اپنی پرفارمنس دکھا رہی ہے جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ۔پاکستان کا مطلب ہم سب جانتے ہیں ہمارے بچوں کی زبانوں پر پاکستان کا مطلب رٹا ہوا ہے چلیں ہم اس تحریر میں ایک بار پھر پاکستان کا مطلب دہرادیتے ہیں

تاکہ جو پاکستان کے مطلب سے ناواقف ہیں وہ بھی جان لیں کہ پاکستان کا مطلب کیا ہے۔ہم اپنے بچوں کو اپنے گھروں میں اور اسکول میں ایک ہی نعرہ لگواتے ہیں اور ایک ہی تعلیم دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ،ٹھیک اور اسی ملک پاکستان کے ایک چینل جس کا نام ATV ہے جس پر پروگرام مارننگ شو نشرہوتا ہے

اس پروگرام میں فحاشی کی انتہا ہی ہوگئی جو لڑکی ڈھولکی کی تھاپ پر رقص کررہی ہے اس نے تو فہاشی کی انتہا ہی کردی ڈانس کرتے ہوئے اس کے اشارے کس بات کی طرف اشارہ کررہے ہیں ،ویڈیودیکھ کر حیرت کی انتہا نہ رہی ۔ایک طرف تو پاکستان کا مطلب اوپر ذکر کیا گیا ہے اور اسی پاکستان کے چینلز پر یہ بے حیائی اور فحاشی کی ویڈیودکھائی جارہی ہے ۔ہمارے گھروں میں جب ٹی وی آن ہوتا ہے تو بچے،بوڑھے،جوان،مائیں بہنیں سبھی کی نظریں اس ٹی وی پر چلنے والے چینلز کے پروگرام پر ہوتی ہیں اورخاص کر وہ بچے جو ابھی مستقبل کی سیڑہیوں پر قدم رکھ رہے ہوتے ہیں

جو ابھی جوانی کے سفر پر گامزن ہوتے ہیں وہ ان ویڈیوز کو دیکھ کر کیا اثر لیں گے ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب اور پیمرا کیا خواب غفلت میں سورہے ہیں کیا ان تک یہ ویڈیو نہیں پہنچی ،ان جیسے ٹی وی چینلز نے ہمارے ملک پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دی ہیں

اس طرح کی ویڈیوز کو نشر کرکے ہمارے مستقبل کے معماروںکو زندہ درگور کررہے ہیں۔ کرنٹ ویونیوز اعلی حکام اور پیمرا کے افسران سے گزارش کرتے ہیں کہ خدارا اس چینلز کو یا تو بند کروایا جائے یا پھر اس طرح کے پروگرامز پر پابندی عائد کی جائے۔

Exit mobile version