Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حضور نبی کریم ﷺ کی کائنات میں تشریف آوری کو ربِ رحمن نے قرآنِ کریم میں احسانِ عظیم کے طورپر یاد فرمایا ہےپیر محمد حسان حسیب الرحمن

حضور نبی کریم ﷺ کی کائنات میں تشریف آوری کو ربِ رحمن نے قرآنِ کریم میں احسانِ عظیم کے طورپر یاد فرمایا ہےپیر محمد حسان حسیب الرحمن

حضور نبی کریم ﷺ کی کائنات میں تشریف آوری کو ربِ رحمن نے قرآنِ کریم میں احسانِ عظیم کے طورپر یاد فرمایا ہےپیر محمد حسان حسیب الرحمن

حضور نبی کریم ﷺ کی کائنات میں تشریف آوری کو ربِ رحمن نے قرآنِ کریم میں احسانِ عظیم کے طورپر یاد فرمایا ہےپیر محمد حسان حسیب الرحمن

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) عیدگاہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی کائنات میں تشریف آوری کو ربِ رحمن نے قرآنِ کریم میں احسانِ عظیم کے طورپر یاد فرمایا ہے ۔ ربِ رحمان فرما رہا ہے کہ یاد کرو کہ تم ایک دوسرے کے خون کے پیا سے تھے پھر میرے پیارے حبیب ﷺ اس شان سے تمھارے درمیان تشریف لائے کہ تمہیں آپس میں بھائی بھائی بنا ڈالا اور تم دوزخ میں گرنے کو تیار کھڑے تھے

کہ میرے پیارے حبیب ﷺ کا نورِ پاک جگمگایا اور آپ ﷺ نے دوزخ میں گرنے والوں کا ہاتھ پکڑ کر جنت کی راہ دکھا ڈالی۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے پیارے نبی علیہ الصلواۃ و السلام کے ایک سچے اور نمک حلال غلام کی حیثیت سے اپنی زندگیاں بسر کریں اور ہر طرف سے اپنا رخ پھیر کر اپنے حقیقی روحانی مرکز مدینہ منورہ کی جانب کر لیں۔ غلامیِ مصطفی ﷺ ہم سے اس چیز کی متقاضی ہے کہ ہمارا اخلاق و کردار نہایت اعلیٰ ہو اور ہمارا وجود مخلوقِ خدا کے لئے راحت و آسانی کا باعث ہو۔حضور نبی کریم ﷺ کے میلاد پاک و محافلِ نعت پاک ایسی محافل ہیں جو روحانی و قلبی سکون کا باعث اور ایمان کو حرارت بخشنے والی ہیں۔ ذکرِ مصطفیٰ ﷺ کو ربِ کریم نے عظمت و بلندی عطا کی ہے

اور جو کوئی بھی اس ذکرِ پاک کے ساتھ اپنا تعلق جوڑ لیتا ہے اللہ تعالیٰ کی رحمتیں اس پر سایہ فگن ہو جاتی ہیں۔ ذکرِ مصطفی ﷺ کا یہ فیضان ہے کہ یہ دل کو نرم ، سوچ کو پاکیزہ اور روح کو مزین کر دیتا ہے۔آج بھی وطنِ عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے اور دہشتگردی و فرقہ واریت کی لعنت پر قابو پانے کے لئے ہمیںتعلیمات نبوی ﷺ کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا اور اپنے عمل و کردار سے مخلوقِ خدا کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہو گی۔عید گاہ شریف سے ہمیشہ عشق و اتباعِ رسول ِ مقبول ﷺ اور مخلوقِ خدا کی بہتری و بھلائی کرنے کی تعلیم دی گئی اور انشا اللہ دی جاتی رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقام پر منعقدہ ایک انتہائی عظیم الشان محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ سے خطاب کے دوران کیا۔محففلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں سینیٹر وقار احمد خان کی والدہ محترمہ کی بلندیِ درجات کے لئے بھی خصوصی طور پر دعا کی گئی جن کے ایصالِ ثواب کے لئے قل شریف کا اہتمام کیا گیا تھا۔ محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ میں کثیر تعداد میں مشائخِ عظام، علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام، عوام الناس اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر درودوسلام پڑھنے کے بعد پیر محمد نقیب الرحمن نے وطنِ عزیزکی خوشحالی ، سلامتی، ترقی ، افواجِ پاکستان کی سر بلندی ، اتحاد بین المسلمین اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

Exit mobile version