پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعظم ٹائیگر فورس نے ایک واک کا اہتمام کیا
راولپنڈی (عمران ستی)وزیراعظم ٹائیگر فورس نے پولیو مہم کے حوالے سے کمشنر آفس راولپنڈی کے باہر واک کا اہتمام کیا واک کا مقصد عوام کو پولیو جیسے موذی مرض سے آگاہی فراہم کرنا تھا ٹائیگر فورس کی سینئر کارکن طاہرہ ظہیر نے کہا کہ ہم اس موذی مرض کو عرض پاکستان سے ختم کر کے دم لیں گے ٹائیگر فورس گھر گھر جا کر عوام کو آگاہی فراہم کرے گی کہ افواہوں سے انکار کریں اور اپنے بچوں سے پیار کریں طاہرہ ظہیر کا کہنا تھا
کہ پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں ہی باقی بچا ہے باقی ساری دنیا میں اس موذی مرض کا خاتمہ ہوچکا ہے انھوں نے کہا اس موذی مرض کی وجہ سے ہر ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کو الگ لائن میں کھڑا کر دیا جاتا ہے اور ان کو پولیو ویکسین دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم عوام کو آگاہ کریں کہ ہم نے اس موذی مرض کو ہرانا ہے اور پاکستان کے بچوں کو صحت مند بنانا ہے طاہرہ ظہیر نے اس موقع پر عوام کو بھرپور انداز میں پولیو مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے تاکہ ہمارے بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکیں