Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے لائسنسنگ برانچ نے ماہ نومبر میں 15511شہریوں کو سہولیات فراہم کیں

راولپنڈی: (راجہ فرقان احمد) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی لائسنسنگ برانچ نے ماہ نومبر میں15511لوگوں کو لائسنسنگ کے متعلق سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق انچارج لائسنسنگ انسپکٹر ثاقب رضوان نے بتایا کہ لائسنسنگ برانچ نے ماہ نومبر میں11785 لرنر ڈرائیونگ پرمٹ، 754نئے لائسنس ،2554تجدید لائسنس، 85ڈوپلیکیٹ، 45انڈورسمنٹ،38انٹر نیشنل جبکہ دوسرے اضلاع کے 250لائسنس تجدید کیے

۔انچارج لائسنسنگ برانچ ثاقب رضوان کا کہنا تھا کہ سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لائسنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاﺅ کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے اور لائسنسنگ ہال میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی کورونا سپرے بھی کروایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سینئر ٹریفک آفیسر سید عابد عباس شاہ کاکہنا تھا کہ کرونا وائر س کی حفاظتی تدابیر کے پیش نظر لائنسنگ کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ماسک کے استعمال کو لازم قرار دیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے راولپنڈی کچہری اور لیاقت باغ 15میں بھی لائسنسنگ کی سہولت موجود ہے اس کے علاوہ گوجر خان، مری، ٹیکسلامیں خدمت مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جہاں پر موجود پڑھے لکھے ٹریفک وارڈنز شہریوں کی معاونت اور رہنمائی کر رہے ہیں۔

Exit mobile version