ضلع مہمند, تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غازی بیگ بازار میں طلباء کا انٹر نیٹ سہولیات کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)ضلع مہمند, تحصیل حلیمزئی کے علاقہ غازی بیگ بازار میں طلباء کا انٹر نیٹ سہولیات کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے پشاور باجوڑ شاہراہ ایک گھنٹے تک بلاک رکھا ۔ لاکھوں قبائلی طلباء آن لائن کلاشز سے محروم ہیں ۔ حکومت قبائلی طلبہ کے حال پر رحم کریں ۔ مظاہرین ۔تفصیلات کے مطابق غازی بیگ بازار کے قریب مصرودف ترین پشاور باجوڑ شاہراہ پر درجنوں طلباء نے آن لائن کلاسزکےلئے انٹرنیٹ سہولیات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ کرونا وباء کی خطرات کے پیش نظر حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کررکھے ہیں ۔
اور ملک بھر میں آن لائن کلاسز کا اجراء کیا ہے ۔ مگر بدقسمتی سے قبائلی اضلاع میں انٹرنیٹ کے سہولیات میسر نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے لاکھوں قبائلی طلباء کے مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے ۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی حال پر رحم کیا جائے. اور فوری طور علاقے میں انٹرنیٹ سروس تھری جی اور فور جی بحال کیا جائے ۔اور پشاور باجوڑ شاہراہ پر گندہاب تا مامد گٹ متعلقہ محکمہ پی ٹی سی ایل لینڈ لائن بچھا کر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔
کیونکہ مذکورہ محکمہ اپنے فرائض میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔ اس موقع پرملک سلمان خان اور جماعت اسلامی کے ضلعی آمیر محمد سعید خان ودیگر نے احتجاجی مظاہرے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ۔ کہ دنیا بہت آگے نکل چکی ہیں ۔ جبکہ ہمارے بچوں کو انٹرنیٹ فراہمی کے مطالبے کےلئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلباء کی سہولیات کےلئے فوری طور پر انٹرنیٹ فراہم کیا جائے ۔ جبکہ متعلقہ محکمہ پی ٹی سی ایل کے ذمہ داران بھی مذکورہ علاقے میں لینڈلائن کے بندوبست یقینی بنائیں ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مسئلے کے فوری حل کا پرُ زور مطالبہ کیا ۔