ڈیرہ غازیخان میں عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ اور کرکٹ سٹیڈیم نوجوانوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہیں،ارشاداحمد 78

ڈیرہ غازیخان میں عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ اور کرکٹ سٹیڈیم نوجوانوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہیں،ارشاداحمد

ڈیرہ غازیخان میں عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ اور کرکٹ سٹیڈیم نوجوانوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہیں،ارشاداحمد

ڈیرہ غازیخان ( فخرالزمان لکھیسرسے)کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرارشاداحمد نے کہاہے کہ ڈیرہ غازیخان میں عالمی معیار کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ اور کرکٹ سٹیڈیم نوجوانوں کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا تحفہ ہیں. کھیلوں کی سرگرمیوں سے معاشرتی جرائم میں کمی آئے گی. انہوں نے یہ بات محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام نو تعمیر شدہ آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ میں ڈویژنل انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن اوردیگر موجود تھے. کمشنر نے کہاکہ کھیلوں کے گراونڈ آباد کر کے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جاسکتا ہے. انہوں نے محکمہ سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ میچز کے انعقاد کیلئے کوششیں کریں. ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے مستقبل کی حکمت عملی اور کھیلوں کے انعقاد کیلئے بریفنگ دی

بعد ازاں کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ گزشتہ روز تحصیل کوہ سلیمان کے صحت افزا مقام گلکی کا دورہ کیا. انہوں نے سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا. کمشنر نے قبائلیوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلی پنجاب کے اقدامات کے حوالے سے آگاہی دی.

کمشنر نے کہاکہ کوہ سلیمان میں ٹورسٹ ریزارٹ قائم ہونے سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے. پہاڑوں کو کاٹ کر ذرائع آمد و رفت بہتر کیے جائیں گے. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم اختر جتوئی اوردیگر ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں