ایم پی اے میجر لطاسب ستی سے رہنما تحریک انصاف سنیئر نائب صدر مری عمر نوید ستی، راجہ بابر ستی ،صحافی ظاہر ستی اور عمران ستی کی ملاقات
مری (عمران ستی) ایم پی اے میجر لطاسب ستی سے رہنما تحریک انصاف سنیئر نائب صدر مری عمر نوید ستی، راجہ بابر ستی ،صحافی ظاہر ستی اور عمران ستی کی ملاقاتلوئر بیلٹ ،یوسی بن کے لیے خصوصی گفتگو ایم پی اے میجر لطاسب ستی کا کہنا تھا کہ لوئر بیلٹ کے لیے انشاءاللہ مزید ترقیاتی کام کروائیں گے بیسیک ہلیتھ یونٹ بن،روڈز سکول اور تمام علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی عمر نوید ستی نے عوام کے گلے شکوے ایم پی اے میجر لطاسب ستی کے سامنے رکھے جس پر میجر لطاسب ستی کا کہنا تھا عمر نوید ستی اور بابر ستی اور اہل علاقہ جب کہیں گے میں میجر لطاسب ستی اور ایم این اے صداقت علی عباسی یوسی بن میں حاضر ہوجائیں گے ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے بیسک ہیلتھ یونٹ بن کے لیے ڈپٹی ڈی ایچ او مری کو فوری وزٹ کرکے رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کیں سنئیر نائب صدر مری عمر نوید ستی اور راجہ بابر ستی نے
مندرجہ ذیل مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی مین بن سے نیومری روڈبیسک ہلیتھ یونٹ بن اورکروریونین کونسل فیلڈ آفسسہر پھرل روڈ، سوئی گیس مین لائن نیومری ،سانج روڈمڈل سکول اپر گریڈیشن کھلا بٹ، مین کرور روڈواٹر سپلائی،بیسک ہلیتھ یونٹ بن کے لیے روڈ
عمر نوید ستی اور راجہ بابر ستی نے ایم پی اے میجر لطاسب ستی کو بتایا کہ عوام میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے اس لیے جلد سے یوسی بن میں ایک عوامی میٹنگ رکھی جائے
جس میں اہل علاقہ اپنے مسائل کا اظہار کریں اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے منتخب نمائندے عوام کو اعتماد میں لیں کیونکہ دونوں تحصیلوں کے درمیان کا علاقہ یوسی بن اور لوئر بیلٹ کی عوام میں ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے احساس محرومی پایا جاتا ہے ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے کہا کہ یوسی بن کے ہسپتال کی روڈ ترجیحی بنیادوں پر بنائی جائے گی بن تا نیومری روڈ بھی جلد مکمل کروائی جائے گی، فیلڈ آفس کے لیے بھی اے سی مری کو ہدایات جاری کردیں ہیں اور انشاءاللہ جلد بن کے مقام پر عوامی میٹنگ میں شرکت کریں گے عوام کے تمام سوالات کے جواب بھی دیں گے