اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے میٹنگ ہوئی 83

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے میٹنگ ہوئی

اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے میٹنگ ہوئی

جہانیاں (سعید احمد بھٹی) اسسٹنٹ کمشنر آفس جہانیاں میں بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے میٹنگ ہوئی. اجلاس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کی. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا

کہ پرانی زگ زیگ ٹیکنالوجی سے بھٹے چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہے کیونکہ اس کے دھوئیں سے سموگ جیسی مہلک بیماری پیدا ہوتی ہے لہٰذا اس ٹیکنالوجی سے چلنے والے تمام بھٹے سیل کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی. مزید اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں محمد بابر سلیمان نے کہا

کہ صرف زگ زیگ کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے والوں کو بھٹہ خشت چلانے کی اجازت ہوگی. خصوصی شرکت صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن تحصیل جہانیاں جمعہ خان، چوہدری امجد نجر، امیر خان، رحیم بخش اور محمد حسین رحمانی نے کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں