Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ضلع بھر میں غیر قاانونی میڈیکل سٹورز اور عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ضلع بھر میں غیر قاانونی میڈیکل سٹورز اور عطائیوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں- سرائے سدھو کے علاقہ میں سینئیر میڈیکل آفیسر محمد وسیم نے الشفاء کلینک کے نام سے قائم عطائی کا موت گھر سیل کرکے کیس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو بھجوادیا- عطائی اکرم کلینک بنا کر سی سیکشن کرکے خواتین کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف تھا

کلینک پر کوئی کوالیفائیڈ ڈاکٹر بھی موجود نہ تھا- کبیروالا تحصیل میں ہی ایک کارروائی کے دوران ایک غیر قانونی میڈکل سٹور بھی پکڑ لیا گیا- فیصل میڈیکل سٹور پر قصور نامی شخص ممنوعہ ادویات کی فروخت کیساتھ کلینک بناکر انسانی زندگیوں سے کھیل رہا تھا میڈیکل سٹور کو سیل کرکے مالک کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی- ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو کارروائیوں کا سلسلہ بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کے ان دشمنوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور ان کو سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں-

Exit mobile version