ضلعی انتظامیہ نے گنے کے غیر قانونی کنڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع 73

ضلعی انتظامیہ نے گنے کے غیر قانونی کنڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

ضلعی انتظامیہ نے گنے کے غیر قانونی کنڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے گنے کے غیر قانونی کنڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر تحصیل کبیروالا میں چھاپوں کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد نے7 غیر قانونی کنڈے پکڑ کر 3 افراد گرفتار کرلئے اور انہیں جیل بھجوادیا-

پکڑے گئے کنڈوں کے مالکان کے خلاف تھانہ حویلی کورنگا میں استغاثہ دائرکرا دیئے گئے -کارروائی کے دوران تھانہ حویلی کورنگا کی پولیس بھی ہمراہ تھی- ڈپٹی کمشنر نے کریک ڈائون کا سلسلہ کرشنگ سیزن کے اختتام تک جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو کاشتکاروں کے استحصال اور ان سے لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائیگی غیر قانونی کنڈا مالکان کاروبار بند کردیں یا جیل جانے کی تیاری کریں

کاشتکار گنا صرف مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت کریں- انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ رات کے وقت حادثات کی روک تھام کے لئے گنے کی ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹرز لگانے کی مہم شروع کی جائے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں