حضور نبی کریم ﷺ باعثِ تخلیق کائنات ہیں،پیر محمدحسان حسیب الرحمن 131

حضور نبی کریم ﷺ باعثِ تخلیق کائنات ہیں،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

حضور نبی کریم ﷺ باعثِ تخلیق کائنات ہیں،پیر محمدحسان حسیب الرحمن

راولپنڈی (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) در بار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و ممتا ز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ باعثِ تخلیق کائنات ہیں آپ ﷺ کی ذاتِ با برکات کے باعث یہ کائنات وجود میں آئی ہے اور آپ ﷺکی اس کائنات میں تشریف آوری اﷲ کریم کا ہم سب پر بہت بڑا احسان ہے ۔ حضور نبی رحمت ﷺ کی محبت عین ایمان اور جان ایمان ہے ۔ مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہو تا

جب تک کہ وہ حضور نبی کریم ﷺ سے اپنے ماں باپ ، اولاد، مال، جان غرض کہ اپنی ہر چیزسے بڑھ کر محبت اور عقیدت کا اظہار نہ کرے یہی وجہ ہے کہ ایک مسلمان خوا ہ وہ کتنا ہی گنہگار کیوں نہ ہو وہ اپنے ماں باپ کی تو ہین تو برداشت کر سکتا ہے لیکن اپنے کریم آقا ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتا ہے ۔ آج اُمت مسلمہ جن مسائل ، مشکلات ، انتشار ، بد امنی اور افرا تفری کا شکار ہے اِن سب پر قاپو پانے کا واحد راستہ مدینہ منورہ کو اپنا مرکز و محور بنانا اور حضور نبی کریم ﷺ کی حقیقی اطاعت اور غلامی اختیار کرنا ہے۔

اولیاء کرام و بزرگانِ دین نے محسنِ اعظمِ انسانیت ﷺ کی حقیقی غلامی اختیار کر کے گمراہ انسانیت کو صراط ِ مستقیم پر گامزن کیا اور تاریک دلوں کو عشقِ مصطفی ﷺ کی روشنی سے منور کر دیا ۔حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ نسبت ہی میں سب کچھ ہے ۔ آپ ﷺ کی نسبت اور آپ ﷺ کے ساتھ مضبوط تعلق یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے کہ ہم اپنے شب و روز پر یہ نگاہ رکھیں کہ ہم سے کوئی ایسا فعل اور کوئی ایسا کام سر زد نہ ہو کہ جس سے ہمیں یہ شرمندگی محسوس ہو کہ ہم دعویٰ تو غلامی رسول ﷺ کاکررہے ہیں لیکن ہمارا عمل اس دعوے کے خلاف ہے۔

اگر ہم اپنے اندر نگاہ ڈالیں اور دل میں تنگی یا سختی نظر آئے تو پھر ہمیں اپنا محتسب بن جا نا چاہئے۔ ہمارے اپنے اوربہترین لمحات وہ ہیں جن کو ہم رسول کریم ﷺ کی محبت اور ذکر ِ پاک میں بسر کرتے ہیں۔ عید گاہ شریف کا صرف ایک مشن ہے کہ لوگوں کے دلوں میں محبت ِ رسول ﷺ کی شمع روشن ہو جائے ۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایک عظیم الشان محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ سے خطاب کے دوران امر سدھو ، لاہور کے مقام پر کیا۔ اس عظیم روحانی محفل میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، نعت خوانانِ عظام۔ شمع رسالت ﷺ کے پروانوں، عوام الناس اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے عالم اسلام ، وطن عزیز کی سلامتی ، خوشحالی ، ترقی ، افواج پاکستان کی سر بلندی اور پوری دنیا سے کرونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں