گجرات بھارت میں پہنسے پاکستانی حیدرآباد پہنچ گئے
ٹھٹھہ ( امین فاروقی بیورو چیف)گجرات بھارت میں پہنسے پاکستانی حیدرآباد پہنچ گئےاسسٹنٹ کمشنر تعلقہ دیہی قندیل فاطمہ میمن کی جانب سے گجرات بھارت میں مذھبی تہوار میں شرکت کیلئے صرف 25 دن کے ویزے پر بھارت جانیوالے پاکستانی حیدرآباد پہنچ گئے ہیں اے سی کے مطابق بھارت جانیوالے پاکستانیوں کے ساتھ بھارت کے ناروا سلوک کی داستانیں رقم ہے تاریخ گواھ ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستانیوں سے ابتر سلوک کیا ہے
انہوں بتایا کہ اس سال فروری میں مذکورہ خاندان بھارت مذھبی تہوار میں شرکت کیلئے صرف 25 دن کیلئے گئے تھے جہاں ان کا ویزے کی میعاد ختم ہوجانے کی وجہ سے انہیں جاسوس سمجھ کر ان سے انتہائی نا روا سلوک کیا گیا بحرحال پاکستان کی کاوشوں سے یہ لوگ اب اپنے ملک پاکستان پہنچ گئے ہیں
اور اپنے دیس میں آنے کی جو خوشی ہوتی ہے وہ ان کے چہرہ سے عیاں ہے یہ کل چار لوگ تھے جن میں دو بچے اور میاں بیوی شامل ہیں۔ آج انتظامیہ کی جانب سے بھارت سے آنیوالے خاندان کا استقبال کیا گیا ہے اور انہیں ضروری سامان کے علاوہ دیگر اشیائے خورد و نوش فراھم کیے گئے ہیں