کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود آکسیجن کی فراہمی کو یقینی نہ بنانے کا ذمہ دار حکومت ہے۔بہادرشیر افریدی
مردان (شاہ باباحبیب عارف سے) جمعیت علماء اسلام ( ف) کے کارکن بہادرشیر افریدی نے کہا ہے کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مریضوں کی اموات کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں نہ ہسپتالوں میں جگہ، نہ آکسیجن سلنڈر میسر، مریض بدحالی کا شکار ہیں نااہل اور غیر متعلقہ شخص کا شعبہ صحت کا سربراہ ہو تو ایسے واقعات ہی رونما ہوں گےکورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود آکسیجن کی فراہمی کو یقینی نہ بنانے کا ذمہ دار حکومت ہے۔ کیس کے تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں بہادرشیرافریدی نے کہا کہ ہم وزیرِ صحت کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں
کیا یہ ہے تبدیلی سرکار کی صحت اصلاحات نیا پاکستان ؟ وفاقی اور صوبائی حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں کارکردگی سوشل میڈیا تک محدود ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت نے غفلت اور لاپروائی کی حد کردی ہے کورونا کیسز اضافہ حکومت کی اپوزیشن پر تنقید کے علاوہ کوئی حکمت عملی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز خیبر ٹیچنگ اسپتال میں آکسجین ختم ہونے کے باعث مریضوں کی اموات خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مریضوں کے انتقال نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور جھوٹے وعدوں کا مکرو چہرہ بےنقاب کردیا ہے آکسیجن کے ختم ہونے کے باعث مریضوں کے انتقال کا معاملہ انتہائی اہم معاملہ ہے مریضوں کے انتقال کا مقدمہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور وزیر صحت کے خلاف درج کیا جائے
مردان جمعیت علماءاسلام ( ف) کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں. انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود آکسیجن کی فراہمی کو یقینی نہ بنانے کا ذمہ دار کون ہے؟ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں سلیکٹڈ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود اسپتالوں کے برے حالات ہیں، بیڈ میسر ہیں نہ آکسیجن نہ ہی وینٹیلیٹر کہا گئے صحت اصلاحات؟ کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود نااہل حکومت کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آ رہی کیا اپوزیشن کے جلسوں کو روکنا ہی صرف کورونا سے لڑنا ہے حکومت کی ناکامی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عوام رل رہے ہیں کٹھپتلی کی نااہلی کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں اور حکومت کورونا کی بجائے اپوزیشن سے لڑنے میں مصروف ہے